جرمنی کے یوتھ سینٹر کے فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ۔اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو بظاہر خاندانی المیہ قرار دیا ہے۔
جرمنی ، یوتھ سینٹر کے فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی

مزید خبریں
برلن۔30جون (اے پی پی):جرمنی کے یوتھ سینٹر کے فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ۔اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو بظاہر خاندانی المیہ قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے مرکزی مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو دیگر افراد کو بھی واقعے سے ممکنہ تعلق کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی جرمنی کے شہر سٹیڈ میں یوتھ ویلفیئر سینٹر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور ایمبولینسوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ شہر کے ایک یوتھ ویلفیئر سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر 5 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی تاہم بعد ازاں یہ بڑھ کر 6 ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی مشتبہ ملزم اور ایک دوسرے مبینہ شریک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔








