سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون اور بغیر پرمٹ گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون،بغیر پرمٹ گاڑیاں بند کرنے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔30جون (اے پی پی):سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون اور بغیر پرمٹ گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق بغیر لائسنس یا ڈرائیونگ پرمٹ موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے کم عمر افراد کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ باقاعدہ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ہی کم عمر افراد کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر کار ڈرائیور کی گاڑی والدین کی شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد ہی ریلیز کی جائے گی ۔سی ٹی او نے والدین پر زور دیا کہ وہ 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں۔ لاہور میں 13 مقامات پر ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت دستیاب ہے اور شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیونگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کو سمارٹ کارڈ، ب فارم اور والدین یا گارڈین کے ہمراہ لائسنس آفس وزٹ کریں۔








