ادیس آبابا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ایتھیوپیا میں ایک مسافر منی بس الٹنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک خبر رساں ادارے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اینا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ شمالی صوبے تیغرائے میں پیش آیا جہاں منی بس بے قابو ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں سے 21 ہلاک ہو گئے …
ایتھیوپیا میں مسافر منی بس الٹ گئی،21 افراد ہلاک

مزید خبریں
ادیس آبابا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ایتھیوپیا میں ایک مسافر منی بس الٹنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک خبر رساں ادارے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اینا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ شمالی صوبے تیغرائے میں پیش آیا جہاں منی بس بے قابو ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں سے 21 ہلاک ہو گئے ہیں۔








