محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی شام/رات سے ایک مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ،بحیرہ عرب سےمرطوب ہوائیں بھی ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 2 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونےکی توقع ہے۔
مغربی ہوائوں کا سلسلہ جلد ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی شام/رات سے ایک مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ،بحیرہ عرب سےمرطوب ہوائیں بھی ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 2 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم /شدید حبس رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل بدھ کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم /شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔
شام/رات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم اور حبس رہا تاہم خضدار میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 48، دالبندین 47، سبی، دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








