سعودی عرب ، وزارت افرادی قوت نے محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے انجینئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے تناسب کو 30 فیصد کر دیا

سعودی عرب کی وزارت برائے افرادی قوت نے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے انجینئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے تناسب کو 30 فیصد تک کر دیا ہے

ریاض ۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت برائے افرادی قوت نے وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے انجینئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے تناسب کو 30 فیصد تک کر دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودائزیشن کے فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز 30 جون 2026 سے کیا گیا ۔ اس کا اطلاق ایسی نجی کمپنیوں یا ادارے پر ہوگا جہاں ملازمین کی تعداد 5 یا اس سے زیادہ ہےجن پروفیشن میں 30 فیصد سعودی کارکنوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ان کی تعداد 45 ہے۔ اس میں آرکیٹیکٹ، پاور جنریشن انجینئر، انڈسٹریل انجینئر، الیکٹرانکس انجینئر، وہیکل انجینئر، میرین انجینئر، سینیٹری انجینئر، ٹیکنیکل پروڈکش انجینئر، سائٹ ڈیزائن انجینئر، آئل اینڈ گیس انجینئر، ریسرچ اینڈ ڈیولمپنٹ انجینئر اور ایروناٹیکل انجینئر شامل ہیں جو سعودی کونسل آف انجینئرنگ سے منظور شدہ ہوں۔ وزارت افرادی قوت کے ریجنل اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی تیز کریں تاکہ سعودائزیش کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔واضح رہے وزارت کی جانب سے فیصلے کا مقصد انجینئرنگ کے شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔