امریکی حکام نے کہا ہے کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی دوحہ میں خطے کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بہت مثبت رہی ہے،تکنیکی سطح پر مذاکرات بدستور جاری ہیں اور ان میں ہونے والی پیش رفت اطمینان بخش ہے
سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی دوحہ میں بات چیت بہت مثبت رہی ،تکنیکی سطح پر مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اطمینان بخش ہے ، امریکی اہلکار

مزید خبریں
واشنگٹن ۔1جولائی (اے پی پی):امریکی حکام نے کہا ہے کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی دوحہ میں خطے کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بہت مثبت رہی ہے،تکنیکی سطح پر مذاکرات بدستور جاری ہیں اور ان میں ہونے والی پیش رفت اطمینان بخش ہے ۔بی بی سی کے مطابق امریکی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے غیر سرکاری طور پر فراہم کیے گئے بیان میں، دوحہ میں امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی ملاقاتوں اور ایران کے ساتھ ممکنہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی خطے کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بہت مثبت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی سطح پر مذاکرات بدستور جاری ہیں اور ان میں ہونے والی پیش رفت اطمینان بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمد و رفت ایک بار پھر تیزی سے بحال ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔تاہم وائٹ ہاؤس کے اس اہلکار نے دوحہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں شریک فریقین یا امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ براہِ راست، اعلیٰ سطح مذاکرات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اس سے ایک روز قبل، منگل کو قطری وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ پہنچ چکے ہیں، لیکن ان کی ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات طے نہیں ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے ثالثوں سے ملاقات کریں گے اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔








