امن و بین المذاہب مکالمہ کی عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ(انسپاڈ ) نے معروف ولاگر اور ممتاز دانشور شاہد رشید کو سفیر امن کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے
انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کی طرف سے ممتاز دانشور شاہد رشید کو سفیر امن کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):امن و بین المذاہب مکالمہ کی عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ(انسپاڈ ) نے معروف ولاگر اور ممتاز دانشور شاہد رشید کو سفیر امن کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، قیام امن اور پنجابی زبان و ثقافت کے لئے متحرک معروف ولاگر اور ممتاز دانشور شاہد رشید نے انسپاڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر تبسم سے ان کےدفتر میں ملاقات کی جس میں مذہبی آزادی و ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسپاڈ نے ان کی بھرپور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سفیر امن کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ اس موقع پر شاہد رشید نے مذہبی ہم آہنگی و امن کے لئے انسپاڈ کی تیس سالہ خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر انسپاڈ کے بانی صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم نے کہا کہ عالمی امن اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں مزید اہمیت اختیار کر چکی ہے جس کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انسپاڈ طویل عرصہ سے ہم خیال عالمی و قومی اداروں کے تعاون و اشتراک سے کام کر رہی ہے اور ایسے اداروں کے ساتھ مزید رابطے بڑھائے جا رہے ہیں۔








