ایس پی انویسٹیگیشن کا مردان بھر کی سرکاری پولیس گاڑیوں کا معائنہ، فٹنس اور بروقت مینٹیننس یقینی بنانے کی ہدایات

مردان۔ ایس پی انویسٹیگیشن مردان ماریہ مصطفیٰ نے بدھ کو ضلع بھر کے تھانہ جات کی سرکاری پولیس گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):مردان۔ ایس پی انویسٹیگیشن مردان ماریہ مصطفیٰ نے بدھ کو ضلع بھر کے تھانہ جات کی سرکاری پولیس گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق معائنے کے دوران گاڑیوں کے بریک سسٹم، انجن آئل، بریک آئل، ٹائرز، بیٹری، لائٹس، سائرن، وائرلیس سسٹم اور دیگر تکنیکی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ تمام گاڑیاں ہر وقت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی خدمت کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں۔اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری گاڑیوں کی بروقت دیکھ بھال، باقاعدہ مینٹیننس اور فٹنس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

مزید خبریں