ریسکیو 1122 مانسہرہ نے جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری، 10 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق
مانسہرہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جون کے دوران ضلع بھر میں پیش آنے والی مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے عوام کو معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ کے دوران 459 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 462 مریضوں اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 10 افراد موقع پر یا ہسپتال منتقلی سے قبل جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے بتایا کہ جون کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 195 ریفرل، 186 میڈیکل ایمرجنسیز، 29 ٹریفک حادثات، 32 آگ لگنے کے واقعات، 8 گولی لگنے کے واقعات، 4 ڈوبنے کے واقعات اور 5 دیگر ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے کہا کہ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے تمام ریسکیو سٹیشنز اور اہلکار 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ریسکیو 1122 کی فری ہیلپ لائن 1122 یا 0997920126 پر فوری رابطہ کریں۔









