آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات

انسپکٹر جنرل آف پولیس)آئی جی پنجاب (عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی،

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس)آئی جی پنجاب (عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد اقبال کلیم کی تبادلے کی درخواست ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو زیر غور لانے، جونیئر کلرک حمید بٹ کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے، جبکہ کانسٹیبل محمد ارشد کی ٹرانسفر کی درخواست پر آر پی او ڈی جی خان کو ہدایات جاری کیں۔ترجمان کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو معاملہ زیر غور لا کر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔