صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی۔1جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔