فیصل آبادانتظامیہ کا جھنگ اور امین پور بازار کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کرنے کا عزم

فیصل آباد انتظامیہ نےجھنگ بازار اور امین پور بازار کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کچہری بازار کی بیوٹیفکیشن کے منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کا دائرہ گھنٹہ گھر کے دیگر بازاروں تک پھیلانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا

فیصل آباد ۔ 01 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد انتظامیہ نےجھنگ بازار اور امین پور بازار کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کچہری بازار کی بیوٹیفکیشن کے منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کا دائرہ گھنٹہ گھر کے دیگر بازاروں تک پھیلانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں بازاروں میں تاریں زیرزمین کرنے،دکانوں کے یکساں ڈیزائن سمیت خوبصورتی کے دیگر اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں کو خریداروں کے لئے دلکش اور دکانداروں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے جس کے تحت اگلے مرحلہ میں امین پور اور جھنگ بازار کی تزئین و بحالی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں کو مرحلہ وار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت مکمل کرایا جائے گا۔

 

مزید خبریں