واسا راولپنڈی نے پہلی بار 250 ملین روپے ریونیو ریکوری ہدف حاصل کر لیا، ایم ڈی واسا راولپنڈی

ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان کی قیادت میں واسا راولپنڈی نے تاریخ میں پہلی بار 250 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ یہ ہدف ایم ڈی واسا راولپنڈی کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا جسے واسا ریونیو ٹیم نے دن رات محنت مؤثر حکمت عملی اور بھرپور ٹیم ورک کے ذریعے مکمل کیا۔

راولپنڈی۔ 01 جولائی (اے پی پی):ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان کی قیادت میں واسا راولپنڈی نے تاریخ میں پہلی بار 250 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ یہ ہدف ایم ڈی واسا راولپنڈی کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا جسے واسا ریونیو ٹیم نے دن رات محنت مؤثر حکمت عملی اور بھرپور ٹیم ورک کے ذریعے مکمل کیا۔ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور واسا ریونیو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر ریونیو طاہر بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹرز رانا شمس الرحمن اور اکمل یاسین سمیت دیگر افسران و عملے کی شبانہ روز محنت کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری آپریشن کی مسلسل نگرانی کی گئی اور متعلقہ افسران کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جاتی رہیں تاکہ مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔ریونیو ڈائریکٹریٹ نے خصوصاً جون کے مہینے میں اتوار کے روز بھی دفاتر کھلے رکھ کر ریکوری مہم جاری رکھی تاکہ ہدف بروقت اور کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ایم ڈی واسا راولپنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ واسا راولپنڈی شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادارے کے مالی استحکام کے لیے بھی بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔