وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع اٹک کے عوام کے لیے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے
ضلع اٹک کے عوام کے لیے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح

مزید خبریں
اٹک۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع اٹک کے عوام کے لیے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب ڈی سی آفس اٹک میں لائیو نشریات کے ذریعے دیکھی گئی۔ اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اٹک کو 9 جدید الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جو دو مختلف روٹس پر چلیں گی۔
پہلا روٹ پی او ایف سنجوال سے بابِ اٹک کے راستے حضرو تک ہوگا، جبکہ دوسرا روٹ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح سے اٹک خورد تک مقرر کیا گیا ہے۔ اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ طلبہ و طالبات، خواتین، بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا، جبکہ مقامی انتظامیہ اور معززین نے اسے آلودگی سے پاک اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی میں ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔








