پہلے چھ ماہ 2026 میں اوکاڑہ پولیس کی نمایاں کارکردگی، سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 56 فیصد کمی ہوئی یئ۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پریس بریفنگ میں پہلے چھ ماہ 2026 کی کارکردگی کا گزشتہ سال کے اسی عرصہ جنوری 2025 تا 30 جون 2025 سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ پولیس نے مؤثر حکمت عملی
اوکاڑہ، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور عزم ہے،ڈی پی او کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 01 جولائی (اے پی پی):پہلے چھ ماہ 2026 میں اوکاڑہ پولیس کی نمایاں کارکردگی، سنگین جرائم میں مجموعی طور پر 56 فیصد کمی ہوئی یئ۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پریس بریفنگ میں پہلے چھ ماہ 2026 کی کارکردگی کا گزشتہ سال کے اسی عرصہ جنوری 2025 تا 30 جون 2025 سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ پولیس نے مؤثر حکمت عملی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سخت قانونی کارروائی اور عوامی تعاون کے ذریعے سنگین جرائم میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قتل کے مقدمات گزشتہ سال کے 43 کے مقابلے میں رواں سال 36 رہے، جو 20 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح اقدام قتل کے مقدمات میں 58 فیصد، ڈکیتی و رابری میں 59 فیصد، وہیکل سنیچنگ میں 64 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 49.6 فیصد جبکہ نقب زنی کے مقدمات میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں 2041 اشتہاری ملزمان، 395 عدالتی مفروران اور 498 ٹارگیٹڈ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح 70 خطرناک گینگز کا خاتمہ کر کے 195 ملزمان گرفتار کیے گئے ، گینگز کے قبضہ سے 6 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے معزز شہریوں کے حوالے کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 197 کلو گرام چرس، 8.32 کلو گرام آئس، 2.8 کلو گرام افیون، 1.1 کلو گرام ہیروئن اور 11,271 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رہیں گی تاکہ ضلع اوکاڑہ کو مزید پرامن بنایا جا سکے۔








