سوئی گیس ٹاسک فورس کی گیس چوری، غیرقانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری ،تین میٹر منقطع

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں

ملتان۔ 01 جولائی (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 03 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔ترجمان کے مطابق ایک کنزیومر جو ڈائریکٹ گیس چوری کر رہا تھا ، کا کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیا گیا ۔ تین میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،جس پر متعلقہ میٹرزمنقطع کردیے گئے۔