ضلع کونسل سکھر کا 5ارب 39 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار سے زائد کا سالانہ بجٹ پیش

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے 5ارب 39 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار سے زائد کا بجٹ پیش کیا ہے ۔ پیش کردہ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 60 کروڑ 07 لاکھ 70 ہزار سے زائد ظاہر کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں 20 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 437 روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے

سکھر۔ 01 جولائی (اے پی پی):چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے 5ارب 39 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار سے زائد کا بجٹ پیش کیا ہے ۔ پیش کردہ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 60 کروڑ 07 لاکھ 70 ہزار سے زائد ظاہر کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں 20 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 437 روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر نے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت کی جانب سے او زیڈ ٹی شیئر کی مد میں 1391.06ملین روپے کی آمدن ہوگی ، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 4225.628 ملین روپے مختص ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی منشور اور قیادت کی رہنمائی میں کونسل کا چوتھا بجٹ پیش کررہا ہوں ۔ کونسل کا یہ بجٹ متوازن اور عوامی بجٹ ثابت ہوگا ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں ایوان نے اتحاد ،وزن اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے ۔

یہ چوتھا بجٹ اسی عوامی خدمت کے جذبے کے ترقی کے سفر کا تسلسل اور سنگ میل ہے ۔ ہم نے مالیاتی پالیسی کو سخت کرتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا ہے ۔ ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے دیرینہ بقایاجات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے، سکھر کے نوجوانوں کے لیے انقلابی روزگار اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، خواتین کی خود مختاری کے لیے اسکوٹی پروگرام،ای وی بسیں شروع کی گئی ہیں، سکھراور روہڑی کے جڑواں شہروں کے لیے جمالو ٹرین سروس جیسے منصوبے شروع کر رکھے ہیں