پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق،جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر اور ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
کاہنہ سانحہ: متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی ،چوہدری حمید الحسن گجر

مزید خبریں
لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق،جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر اور ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن قانونی،اخلاقی اور انسانی تعاون اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر جائز کوشش کی یقین دہانی کرا ئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا شعبہ خدمتِ خلق متاثرہ خاندانوں کو کھانا، ٹھنڈا پانی اور دیگر ضروری امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ شہدا اور زخمی بچوں کے اہلِ خانہ کو بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹیوشن سینٹرز کے سروے اور ریگولیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔








