فیصل آباد جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد،جھنگ روذ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد جھنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ جھنگ روڈ پر 7 ویں میل سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار ایک شخص نیچے گر گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گیا، دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد یوسف 45 سال اور 50 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں افراد کی میتیں تھانہ ٹھیکری والا پولیس کے حوالے کر دیں جس نے انہیں تحویل میں لےکر کارروائی شروع کردی۔








