سانحہ کاہنہ،جنرل ہسپتال لاہور میں زخمی ٹیچر کے علاج اور طبی معائنے کے لیے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):جنرل ہسپتال لاہور میں سانحہ کاہنہ میں زخمی ہونے والی ٹیچر کے علاج اور طبی معائنے کےلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کی جانب سے میڈیکل بورڈ کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل بورڈ میں 2 میڈیکل سپیشلسٹ، ایک سرجری اور ایک آرتھوپیڈک سپیشلسٹ ڈاکٹر شامل …

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):جنرل ہسپتال لاہور میں سانحہ کاہنہ میں زخمی ہونے والی ٹیچر کے علاج اور طبی معائنے کےلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کی جانب سے میڈیکل بورڈ کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل بورڈ میں 2 میڈیکل سپیشلسٹ، ایک سرجری اور ایک آرتھوپیڈک سپیشلسٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر زخمی ٹیچر کے علاج اور طبی سہولیات کی مسلسل نگرانی بھی کرے گااور اس کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ٹیچر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں