"سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ” کے انعقاد کا اعلان

سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تعاون سے "سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ” کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تعاون سے "سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ” کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی، جس میں بین الاقوامی، قومی اور پنجاب بھر سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی شرکت کریں گے۔سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔محمد طارق قریشی نے بتایا کہ لیگ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں بین الاقوامی اور قومی سطح کے معروف کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اجلاس میں بہزاد انور، کمشنر ان لینڈ ریونیو، احمدان نذیر، وائس پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ، سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔