میلبورن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کو ہو گا جس میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کی حیران کن طور پر 7 برس بعد سکواڈ میں واپسی متوقع ہے، پین نے 2010ءمیں بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا، آسٹریلوی سلیکٹرز ٹم …
انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان (کل) ہو گا
میلبورن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کو ہو گا جس میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کی حیران کن طور پر 7 برس بعد سکواڈ میں واپسی متوقع ہے، پین نے 2010ءمیں بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا، آسٹریلوی سلیکٹرز ٹم پین کو ریگولر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور پیٹر نیول پر ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پین سات برس بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 نومبر کو برسبین میں شروع ہو گا۔









