سعودی عرب کے الباحہ ریجن کا دیہی علاقہ پرکشش سیاحتی منزل بن گیا ہے اور حالیہ دنوں میں علاقے کے دیہی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، وزارت ماحولیات نے دیہی فارم کی معاونت اور نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا
سعودی عرب کا الباحہ ریجن پرکشش سیاحتی منزل بن گیا ، وزارت ماحولیات نے دیہی فارم کی معاونت اور نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا
ریاض ۔3جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے الباحہ ریجن کا دیہی علاقہ پرکشش سیاحتی منزل بن گیا ہے اور حالیہ دنوں میں علاقے کے دیہی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، وزارت ماحولیات نے دیہی فارم کی معاونت اور نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئر فہد مفتاح الزہرانی نے بتایا کہ یہاں ایک تربیتی کیمپ بھی شروع کیا گیا جو مملکت کے جنوب مغربی علاقوں میں دیہی سیاحت کی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ترقیاتی تربیتی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الباحہ میں اس وقت 30 لائسنس یافتہ دیہی فارم موجود ہیں جبکہ مزید 35 فارموں کو لائسنس دینے کا عمل جاری ہے، اس منصوبے کا مقصد علاقے کی مختلف کمشنریوں میں لائسنس یافتہ فارموں کی تعداد کو بڑھا کر 65 تک کرنا ہے تاکہ پورے علاقے میں دیہی سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ریجن کے دیہی فارم زرعی پیداوار اور سیاحتی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہیں جہاں سیاحوں کو دیہی طرز کی مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے سے بھی روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے،اس کے علاوہ الباحہ کے سرسبز سیڑھی دار کھیت بھی سیاحوں کے لیے خاص طور پر کشش کا باعث ہیں۔









