وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر علاقوں میں تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان
کراکس۔3جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر علاقوں میں تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے بتایا کہ زلزلے میں 12 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ امدادی اور تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 6 ہزار 462 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ قائم مقام صدر نے انسانی امداد اور امدادی ٹیمیں بھیجنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی برادری سے وینزویلا کی مسلسل مدد جاری رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وینزویلا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا تعمیرِ نو فنڈ قائم کرے گا، جس کا مقصد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرِ نو میں معاونت فراہم کرنا ہے۔









