ضلع نوشہرہ میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور مسافروں کو مقررہ کرایہ سے زائد وصولی سے بچانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ ضلع بھر کے بس اڈوں پر آویزاں کر دیے گئے
نوشہرہ ، حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ کرایہ نامے ضلع بھر کے بس اڈوں پر آویزاں
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):ضلع نوشہرہ میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور مسافروں کو مقررہ کرایہ سے زائد وصولی سے بچانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ ضلع بھر کے بس اڈوں پر آویزاں کر دیے گئے ۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق انچارج ٹریفک نوشاد علی خان اور ان کی ٹیم نے ضلع بھر کے مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا اور وہاں پینافلیکس نصب کیے۔ ان پینافلیکس پر تمام روٹس کے سرکاری مقررہ کرایے واضح طور پر درج ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوشہرہ پولیس عوام دوست پولیس کے عزم کے ساتھ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔









