دسویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 5جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
دسویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 جولائی کوکھیلا جائے گا
لندن۔3جولائی (اے پی پی):دسویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 5جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ اب تک ہونے والے 9ورلڈ کپس میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ میزبان انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ نے ایک ،ایک مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام انگلینڈ میں جاری دسواں خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، میگا ایونٹ کا فائنل 5جولائی میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقا ویمنز کے خلاف 40 رنز سے کامیابی حاصل کی اور پانچویں بار عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔انگلینڈ ویمنز ٹیم کو نیٹ سکیور برنٹ لیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سوفی مولینوکس کریں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی کپتان سوفی مولینوکس ساتویں بار ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان نیٹ سکیوربرنٹ نے دوسری مرتبہ میگا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے بیان دیا ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔









