ایس پی صدر ڈویژن مردان روشن زادہ خان کی زیرِ صدارت صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس ہوا جس دوران علاقے میں جرائم کے خلاف اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
مردان، ایس پی صدر ڈویژن کی زیرِ صدارت اجلاس ، جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):ایس پی صدر ڈویژن مردان روشن زادہ خان کی زیرِ صدارت صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس ہوا جس دوران علاقے میں جرائم کے خلاف اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان مردان پولیس کے مطابق اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات، ہوائی فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی نے افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی جلد یکسوئی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔








