ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 کلو 917 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

ایبٹ آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 کلو 917 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن اور ڈی ایس پی سرکل میرپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے دوران گشت پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شکیل ولد ولی الرحمان سکنہ حال اورش کالونی کو گرفتار کر کے قبضے سے 1,917 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔