مظفرگڑھط ،چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے نقد،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد،پولیس زرائع

چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر کےلاکھوں روپے نقد اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

مظفرگڑھ۔ 03 جولائی (اے پی پی):چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر کےلاکھوں روپے نقد اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر لیہ محمد ہشام نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان خضر عباس، یاسر بشیر اور عامر کو گرفتار کرکےملزمان سے موٹر سائیکل، مویشی، موبائل فون، 5 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 پستول برآمد کر لئے،پولیس کے مطابق ملزمان چوری، ڈکیتی کے 19 مقدمات میں ملوث تھے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔