زیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے شیرانی دانہ سر میں ہونے والے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دانہ سر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے شیرانی دانہ سر میں ہونے والے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعاکی ۔وزیراعظم نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کوہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی








