گورنرخیبرپختونخوا کا کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کو حادثے پر دکھ کا اظہار

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور آنے والی مسافر بس کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور آنے والی مسافر بس کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسافر بس کا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور امدادی اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جائے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔