سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر انتظام انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی
انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر انتظام انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی۔
فائنل مقابلہ میں فیصل آباد ڈویژن کبڈی ٹیم نے ساہیوال کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 38/48 پوائنٹ سے شکست دیکر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔کبڈی چیمپئن شپ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی جس میں پنجاب کی9 ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔








