مانسہرہ،پولٹری فارم میں آتشزدگی،سینکڑوں مرغیاں ہلاک،ریسکیو نے آگ پھیلنے سے روک دی

مانسہرہ میں دیب گراں کے علاقے میں مشتاق بٹ کے پولٹری فارم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فارم میں موجود سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں

مانسہرہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ میں دیب گراں کے علاقے میں مشتاق بٹ کے پولٹری فارم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فارم میں موجود سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جس سے شعلوں کو فارم کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک کر مزید بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا جبکہ پولٹری فارم کی انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔