مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے کمی کے بعد 439,836 روپے پر آ گئی
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):مقامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,100 روپے کمی کے بعد 439,836 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 377,088 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 865 روپے کمی کے بعد 345,676 روپے پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4,174 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 48 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 6,716 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کم ہو کر 5,757 روپے رہ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.48 ڈالر کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی اونس ہو گئی۔








