گورنر خیبر پختونخوا کا روزنامہ مشرق پشاور کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر طارق متین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے روزنامہ مشرق پشاور کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر طارق متین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے روزنامہ مشرق پشاور کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر طارق متین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے مرحوم طارق متین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ طارق متین کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں