وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ختم نبوت کی محافظ ہے، دھرنے والوں کے مطالبہ سے بڑھ کر پارلیمنٹ نے تاقیامت ختم نبوت کے قانون کو موثر بنا دیا ہے، دھرنے کے شرکاءسے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ منافرت اور انتشار کی جانب بڑھنے کی بجائے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ختم نبوت کی محافظ ہے، دھرنے والوں کے مطالبہ سے بڑھ کر پارلیمنٹ نے تاقیامت ختم نبوت کے قانون کو موثر بنا دیا ہے، دھرنے کے شرکاءسے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ منافرت اور انتشار کی جانب بڑھنے کی بجائے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کریں اور حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کریں۔ جمعہ کو یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا، قوم اور جڑواں شہروں کے مکینوں کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، دھرنے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے، ایک بچے کی موت واقع ہوئی اور روزانہ طلباءو طالبات، مریضوں، معمر افراد، خواتین، بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply