وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے "ٹاپ 1000 کلب” کے بزنس لیڈرز2060 تک فی کس آمدنی1,900 ڈالر سے بڑھا کر5,000 ڈالر تک پہنچانے اور ملکی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بڑے کاروباری رہنما پاکستان کو خوشحال معیشت بنا سکتے ہیں، سیف الرحمان

مزید خبریں
لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے "ٹاپ 1000 کلب” کے بزنس لیڈرز2060 تک فی کس آمدنی1,900 ڈالر سے بڑھا کر5,000 ڈالر تک پہنچانے اور ملکی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اتوار کو یہاں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہدف کے لیے آئندہ تین دہائیوں تک مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ5 سے 5.5 فیصد مسلسل اضافہ اور آبادی کی شرح نمو پر موثر انداز میں قابو پانا ضروری ہے تاکہ فی کس آمدنی میں کم از کم3 فیصد سالانہ اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری، پالیسیوں کا تسلسل، سیاسی استحکام، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، جدید انفراسٹرکچر، غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ عزم اور موثر قیادت کے ذریعے پاکستان2060 تک ایک مضبوط، خوشحال اور اپر مڈل انکم معیشت بن سکتا ہے۔








