مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد ، ترسیلاتِ زر 31 ارب ڈالر سے متجاوز، ’’اڑان پاکستان‘‘ کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، پروفیسر احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک گرنے اور ترسیلاتِ زر کے 31 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی ’’اڑان پاکستان‘‘ کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے،

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک گرنے اور ترسیلاتِ زر کے 31 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی ’’اڑان پاکستان‘‘ کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی کمزور ریاست نہیں، بلکہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوتا ہوا ایک مضبوط ملک ہے۔ اتوار کو وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اورلینڈو میں 49 ویں اپنا (APPNA) سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ کے ذریعے ہم اپنی سوچ کو بنیادی طور پر تبدیل کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار آبادی اور انسانی وسائل ہماری منصوبہ بندی میں کوئی معمولی حاشیہ نہیں بلکہ ہماری معاشی ترقی کا پہلا باب بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فائیو ایز کی بنیاد پر 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف لے کر چل رہے ہیں، مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک گرنے اور ترسیلاتِ زر کے 31 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی’’اڑان پاکستان‘‘ کا معاشی نظم و ضبط اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وہ پیچیدہ سفارت کاری جس نے واشنگٹن اور تہران کو ایک میز پر بٹھایا اور دوسری طرف ’معرکہِ حق‘ کے دوران بدترین حالات میں بھی اپنی سرحدوں کا مضبوط دفاع سے پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی کمزور ریاست نہیں بلکہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوتا ہوا ایک مضبوط ملک ہے، مگر یاد رہے حقیقی استحکام صرف سرحدوں پر نہیں جیتا جاتا، یہ ہمارے کلینکس، ہمارے ڈیٹا سسٹمز اور ہماری معاشی منصوبہ بندی سے جیتا جاتا ہے، آگے کا راستہ آسان نہیں ہے اور اب سارا دارومدار صرف اس منصوبے پر عمل درآمد پر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ’’اپنا‘‘ کی کمیونٹی کو ایک سیدھا اور سادہ پیغام دیا ہے کہ اب پاکستان پر صرف یقین مت رکھیں بلکہ اسے بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ اپنی مہارت، اپنے سسٹمز اور اپنا وژن وطن واپس لے کر آئیں، اب مستقبل ہی ہمارا اگلا مشن ہے۔