ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 صوابی نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 233 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا۔ ان ایمرجنسیز میں ٹریفک کے 19، میڈیکل،گرنےاورزچگی کے 182، آگ لگنے کے19، فائرنگ و تشدد کے 5، عمارت گرنے کا ایک ، ڈوبنے کے 2 اور 5 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو 1122 صوابی نے مختلف ایمرجنسیز میں 189 افراد کو ریسکیو کیاجبکہ 12 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اس کے علاوہ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 34 مریضوں کو ضلع کے اندر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں