صوابی پولیس کی مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت جاری

صوابی پولیس نے پیر کے روز مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت کا سلسلہ جاری رکھا

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):صوابی پولیس نے پیر کے روز مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت کا سلسلہ جاری رکھا ۔تر جمان پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صوابی شفیع الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت کیا گیا۔ اس دوران مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی جامع تلاشی لی گئی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے مؤثر تدارک کے لیے ایسے اقدامات باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔