لاہور سمیت صوبہ بھر سے 87 ہزار اشتہاری مجرمان گرفتار

پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے 23 ہزار 583 اور بی کیٹگری کے 63 ہزار 881 اشتہاری شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر سے 27 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 331 اور بی کیٹگری کے 23 ہزار سے زائد مفرور شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال 10 ہزار 632 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 3 ہزار 832 اور بی کیٹگری کے 6 ہزار 800 عادی مجرم شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 19 ہزار 103 اشتہاری مجرمان، 8 ہزار 938 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 214 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔