مردان میں ملزم گرفتار، دو مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد

مردان کی تھانہ شیخ ملتون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے 2مسروقہ گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):مردان کی تھانہ شیخ ملتون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے 2مسروقہ گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمد کو گرفتار کر کے اس قبضے سے2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔