سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی 26 نومبر کو فرانس روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کےلئے26 نومبر کو فرانس روانہ ہوں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس میں شرکت کےلئے26 نومبر کو فرانس روانہ ہوں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن اجلاس کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں ہوگا جس میں تمام ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں سکواش کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a Reply