ایبٹ آباد،ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،148 ایمرجنسیز پر بروقت امدادی کارروائیاں

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کنٹرول روم کو 7 ہزار 835 کالز موصول ہوئیں

ایبٹ آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کنٹرول روم کو 7 ہزار 835 کالز موصول ہوئیں جن میں 148 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا گیا جبکہ 5 ہزار 7 کالز غیر ضروری یا معلوماتی تھیں،رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 105 میڈیکل ایمرجنسیز،10 ٹریفک حادثات،6 آتشزدگی،23 ریکوری آپریشنز اور 4 دیگر واقعات میں خدمات انجام دیں۔ان واقعات میں مجموعی طور پر 118 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا،علاوہ ازیں ریفرل سروس کے تحت 63 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں 56 اندرون ضلع اور 7 بیرون ضلع ریفرل شامل تھے۔

مزید خبریں