جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئےپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزپری کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
لندن۔6جولائی (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئےپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی میری بوزکووا اور ان کی ہسپانوی جوڑی دار سارہ سوریبس ٹورموکو 0-2 سیٹس میں شکست دی ۔ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی میری بوزکووا اور ان کی ہسپانوی جوڑی دار سارہ سوریبس ٹورموکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








