اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اعلی و معیاری تعلیم …

اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں ڈگری کالج کے افتتاح کے موقع پر طلباءاور طالبات سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے کہ جس کے بغیر نہ تو ترقی وخوشحالی کا کوئی خواب تعبیر ہو سکتا ہے اور نہ ہی ایک انسان اشرف المخلوقات ہونے کے تقاضے پورے کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیا گیا ہے لیکن افسوس کہ مسلمان اس شعبے میںدُنیا کی دیگر اقوام سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو محض حصول ملازمت کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ہم نے تعلیم کو بطور ایک انسان کی ذہنی نشوونما اور معاشر ے کی اصلاح کرنے کے استعمال پر دھیان کم کرلیا ہے۔

Leave a Reply