وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رگبی میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، پاکستان میں اب وہی ہو گا …
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رگبی میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رگبی میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، پاکستان میں اب وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے ، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، ملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتہائی اہم کردار ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ، 2013کے مقابلے میں آج ملکی معیشت بہت مضبوط اور مستحکم ہے، اسحاق ڈار کے استعفی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کا استعفی ابھی نہیں آیا ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنا یا نا کرنا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صوابدید ہے، حکومت فیض آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف میں ایسے لوگ ہیں جو تحریک انصاف کے ہم خیال نہیں، لگتا ہے مزید لوگ بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف میں جو سچ بولتا ہے یا بولے گا اسے فارغ کردیا جاتا ہے ، جو شخص خود جھوٹ بولتا ہو وہ ارووں کو سچ کیسے بولنے دے گا ، عمران خان نے جو بویا تھا وہ اب کاٹ رہے ہیں حکومت کو 2013سے دھرنوں کی عادت ہے اور یہ دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں،آزادی اظہار رائے کے ساتھ ذمہ داری کا دامن بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، پاکستان کرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آبادہور ہے ہیں، ملک میں کھیلوں کی بحالی میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروںکا اہم کر دار ہے، ملک میں کرکٹ کی بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اٹلی اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی رگبی لیگ کے میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








