سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباءاور اساتذہ کے گروپ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباءاور اساتذہ کے گروپ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، چکلالہ میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے،طلباءکی جانب سے پاک فوج کے بلند حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں، سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباءاور اساتذہ کے ایک گروپ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔ آئی ایس پی آر …

سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباءاور اساتذہ کے گروپ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، چکلالہ میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے،طلباءکی جانب سے پاک فوج کے بلند حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں، سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباءاور اساتذہ کے ایک گروپ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پروگرام کا خاص طور پر اہتمام راولپنڈی کور کی طرف سے طلباءکو پاک فوج، اس کے اداروں کے کام اور دفاعی صلاحیٰتوں سے روشناس کرانے کے لئے کیا گیا تھا۔ طلباءاور اساتذہ کے گروپ نے چکلالہ میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔ طلباءنے مختلف مشقوں میں حصہ لیا۔ مختلف فوجی آلات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ طلباءنے پاک فوج کے بلند حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Leave a Reply