عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں ،سینیٹر پرویز رشید

اسلام آباد ۔ 19نومبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیںاسی لئے وہ قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں۔ اتوار کو نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ جن کی اپنی جماعت تحلیل ہو …

اسلام آباد ۔ 19نومبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیںاسی لئے وہ قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں۔ اتوار کو نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہ جن کی اپنی جماعت تحلیل ہو رہی ہے وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر ہے جو آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی توجہ 2018ءکے عام انتخابات کی تیاری پر مرکوز ہے وہ کسی ریاستی ادارے کے ساتھ تصادم نہیں کرے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد کی قیمت چکا رہے ہیں۔

Leave a Reply