ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، ان کی سیاست اور جماعت تحلیل کے عمل سے گذر رہی ہے، وہ 2018ءکے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے عمران خان اور ان کی جماعت کا صفایا ہو جائے گا۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
عمران خان مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، انتخابات میں عمران اور ان کی جماعت کا صفایا ہو جائے گا۔ سینیٹر پرویز رشید

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، ان کی سیاست اور جماعت تحلیل کے عمل سے گذر رہی ہے، وہ 2018ءکے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے عمران خان اور ان کی جماعت کا صفایا ہو جائے گا۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، وہ 2018ءکے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، عمران خان کی سیاست اور ان کی جماعت تحلیل کے عمل سے گذر رہی ہے، بہت سے لوگ انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں ڈالنے والوں کی اپنی جماعت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، ہماری جماعت الحمد اﷲ آج بھی متحد ہے، مسلم لیگ (ن) پہلے سے بڑھ کر مضبوط جماعت بن چکی ہے، مشکل حالات کے باوجود ایک بھی رکن نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں بھاگا، وہ چٹان کی طرح نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔








